پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف کاگرمیوں میں صنعتوں اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی کی مکمل بندش پر اظہار تشویش

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے ملک میں صنعتوں اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی کی مکمل بندش پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جو بدانتظامی کی انتہا ہے۔اپنے بیان میں کہا کہ

گذشتہ مہینے سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، ملک میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، اس سے بھیانک بدانتظامی اور کیا ہو سکتی ہے؟ حالات واقعات نے پی ٹی آئی کے اس دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ(ن)نے زیادہ بجلی بنا دی، وقت نے ثابت کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی۔شہبازشریف نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی ہوس اور بدترین نااہلی ہے، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور اس کی کابینہ ہے، مقامی صنعت اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی مکمل بندش قوم کے لئے ایک اور بری خبر ہے، اس سے پہلے گیس بحران کا ملبہ پی ٹی آئی نے ایل این جی ٹرمینل کی دو روزہ بندش پر ڈالا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…