جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

روس کا لاپتہ مسافر طیارہ مل گیا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ،این این آئی) لاپتہ ہو جانے والا روسی طیارہ مل گیا، پائلٹ کی حاضر دماغی کام کر گئی۔ طیارے کا اچانک کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جہاز کے ریڈار سے غائب ہونے یا کنٹرول روم سے رابطہ ختم ہونے کا مطلب حادثہ ہی لیا جاتا ہے، پائلٹ نے حاضر دماغی

کا مظاہرہ کیا اور بہت مشکل سے ہنگامی لینڈنگ کی اور طیارے کو ائیرپورٹ پر اتار لیا، مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ 17 مسافروں کو لے کر جانے والا روسی طیارہ انتونوف-28 پرواز بھرنے کے بعد سائیبیریا کے علاقے میں لاپتہ ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق روس میں علاقائی نجی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے انتونوف-28 کی ڈومیسٹک فلائٹ کا رابطہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ٹومسک کے مقام پر رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماسکو سے ٹومسک جانے والا طیارہ سائیبیریا کے علاقے میں پرواز کے دوران اچانک لاپتہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 3 ارکان اور 14 مسافر موجود تھے۔ طیارے کی تلاشی کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دو ریسکیو ہیلی کاپٹرز کو طیارے کی تلاش کے لیے سائیبیریا کے علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ جس وقت طیارہ لاپتہ ہوا سائیبیریا ریجن کا موسم خراب تھا اور زیادہ تر حادثات کی وجہ بھی موسم کی خرابی تھی۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل روس میں ہی ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…