اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر قصور کے تھانہ منڈی عثمان والہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے اے ایس آئی عرفان کو رشوت دی اور مقدمہ درج کرانے کے بعد مزید کارروائی کیلئے متعدد چکر لگائے۔متاثرہ بچی کا باپ اپنی بیٹی کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں کرتا رہا اور تھانے کے چکر لگاتا رہا مگر پولیس افسر نے ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے اس لڑکی کے باپ کو تھانے کا فرش دھونے پر لگا دیا۔لڑکی کے والد کی تھانے میں اے ایس آئی کا کمرہ دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او قصور نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔