بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ،لاہور(این این آئی)پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے جان چھوٹنے کو ہے لیکن کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے جان چھوٹی ہی تھی، ابھی معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہی ہوئے ہیں کہ ماہرین نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے سامنے آنے کا خدشہ

ظاہر کر دیا۔کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن نے بتایاکہ کورونا وائرس میں نئی نئی میوٹیشنز آرہی ہیں۔ آئندہ دو تین ہفتوں میں تیسری لہر ختم ہو جائے گی۔ بکرا عید کے بعد کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے۔ڈاکٹرعطاالرحمان نے کہاکہ آئندہ دو تین ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہر مکمل ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد اگلے دو مہینوں کے دوران نئی لہر آنے کا خدشہ ہے۔ خصوصاً بکرا عید کے بعد کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، کیوں کہ بکرا عید پر شہری زیادہ بے احتیاطی کی جاتی ہے۔سربراہ کورونا ٹاسک فورس نے بتایا کہ کورونا ویکسین کا اثر ایک سال تک رہتا ہے۔ 8 سے 12 ماہ بعد کورونا ویکسین کے بوسٹر کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سنادی ۔صوبائی وزیرنے کہاکہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ویکسین کے حوالہ سے اب فکرمندنہ ہوں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میںاجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پنجاب میں ویکسینیشن عمل تیزکرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔صوبائی

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ڈپٹی کمشنرلاہورکے پاس اس وقت 25000کوروناویکسین کا سٹاک موجودہے۔تمام اضلاع میں ویکسین کی وافرمقدارموجودہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ 16جون سے این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق ایکسپوسنٹرلاہورمیں بیرون ملک جانے

والے 40سال سے کم عمرافرادکو آسٹرازینیکاویکسین لگانے کا آغازکررہے ہیں۔تمام ڈپٹی کمشنرزکو40سال عمرسے کم افرادکوآسٹرازینیکا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے بھی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔حال ہی میں اضلاع کو16لاکھ ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی گئی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد

نے کہاکہ صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپر2لاکھ40ہزارسے زائد افرادکی ویکسینیشن کررہے ہیں۔پنجاب کے پاس فائزر ویکسین کی13000خوراکیں موجودہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ فائزرویکسین مختلف بیماریوں میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔پنجاب کی عوام ویکسین بارے بالکل پریشان نہ ہوں۔تمام تحصیل ہیڈ کوراٹرز

ہسپتالوں میں ہفتے کے سات روزکے دوران24گھنٹے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاک لاہورمیں 57موبائل ویکسین کیمپس کے ذریعے ویکسین لگائی جارہی ہے۔پنجاب میں ویکسینیشن کے عمل کو خودمانیٹرکررہے ہیں۔صوبہ بھر میں 677ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ویکسینیشن کا ہدف حاصل کررہے ہیں۔پنجاب میں اگلے 3دن کیلئے ویکسین کا سٹاک موجودہے۔وفاقی حکومت پنجاب میں مزید ویکسین بھیج رہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت پنجاب نے تاریخی بجٹ پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…