پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے معروف رکن اسمبلی کی گریجویشن کی ڈگر ی جعلی نکل آئی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری جعلی قرار،میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی حکم پر جامعہ پنجاب کی جانب سے 5 صفات پرمشتمل رپورٹ جمع کروا دی گئی جس

کے مطابق جامعہ پنجاب کی ڈسپلنری اور ڈگری کمیٹی نے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا، جس میں ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ قصور وار قرار پائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے جامعہ پنجاب کو جھوٹی معلومات فراہم کرکے دھوکہ دیا، فیصل آباد انٹرمیڈیٹ بورڈ کی رپورٹ کی مطابق ان کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ہے، بلال اصغر کو انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ کارڈ ہی جاری نہیں کیا گیا، انہوں نے انٹرمیڈیٹ 1995 میں پاس ہونے کا رزلٹ کارڈ جمع کروایا، تحقیقات سے معلوم ہواکہ جمع کروایا گیا رزلٹ 1995 کا نہیں بلکہ 1996 کے سپلیمنٹری امتحانات کا رزلٹ ہے۔جامعہ پنجاب نے کہا کہ 1996 میں انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والا 1997 میں گریجویشن کے امتحان کا اہل نہیں، جعلی ڈگری کی بناپر گریجویشن کا امتحان دینا خلاف ضابطہ ہے، ڈسپلنری کمیٹی نے تحقیقات میں موقف سننے کیلئے 8 مرتبہ بلال اصغر وڑائچ کو طلبی کا نوٹس کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔دوسری جانب  بلال اصغر وڑائچ کا اس حوالےسے موقف سامنے نہیں آسکا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…