پشاور پہنچنے والے 128 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ درجنوں افراد کا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

10  جون‬‮  2021

پشاور( آن لائن ) پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام کورونا مریضوں کوقرنطینہ مرکزمنتقل کردیا۔باچا خان ایئرپورٹ پرپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین کی پروازپی کے 218 کے ذریعے

پشاورپہنچنے والے 128 مسافروں میں سے 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جسکے بعد 24 مسافروں کی ٹیسٹ نتائج مثبت آئے تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ مثبت آنے والے ٹیسٹ کی دوبارہ ویریفیکیشن ٹرین شدہ کتوں کے زریعے بھی کرتے ہیں۔ سراغ رساں کتوں بھی 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی جس کے بعد کورونا مریضوں کو دوسرے مسافروں سے الگ کر دیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں نے قرنطینہ مرکز جانے سے انکار کیا اور انکا کہنا تھا کہ وہ ویکسین لگا کر ملک پہنچے ہیں تاہم ایس او پیز کے مطابق تمام کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی حوالے کیا گیا جسکے بعد کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی زیر انتظام قرنطینہ مرکزمنتقل کردیا گیا۔ کورونا مریضوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے قرنطینہ مراکز شفٹ کیا جاتا ہے۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبد الرحمان عباسی کے مطابق ائیر پورٹ پر تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے اورمسافر کے علاوہ کسی کو بھی ائیر پورٹ جانے کی اجازت نہی جبکہ مسافروں کے ٹیسٹ نتائج آنے سے پہلے کسی کو بھی ائیر پورٹ سے باہرنہیں جانے دیا جاتا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…