اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ٹریفک چالان میں مزید اضافے کی منظوری ، کئی جرمانے دو گناکر دیے گئے

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے ٹریفک چالان میں مزید اضافے کی منظوری دیدی ، کئی جرمانے دو گناکر دئیے گئے ۔موٹر سائیکل سوار کے لیے قانون شکنی پر چالان میں 300 سے 400 روپے تک اضافہ ہوگا۔ موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ چلانے پر چالان 200 روپے کی بجائے 600 روپے تک ہوگا،اوورسپیڈ، نوپارکنگ ، رانگ

وے اور رات کو بغیر لائٹس کے موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ 200 سے 400 روپے کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں پر بھی چالان 500 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس کے علاوہ رکشہ چلانے والوں کے جرمانوں میں 250 سے 500 روپے تک اضافہ ہوگا۔کار سواروں پر چالان سیٹ بیلٹ، موبائل کے استعمال پر جرمانہ 500 سے 750 تک کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔پریشر ہارن اور غلط سمت گاڑی چلانے پر جرمانہ بڑھا کر 1000 روپے کرنے، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار اور رکشہ پر 600 اور گاڑی والے پر 750 کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر 1000 اور گاڑی پر 2000 روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ مسافر گاڑیوں پر ٹریفک چالان 1000 روپے سے 2000 روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے قرضوں کی فراہمی میں اپریل 2021 کے دوران 28 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔رپورٹ کے مطابق بینکوں کی جانب سے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے قرضوں کی فراہمی اپریل 2021 کے دوران 53 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اپریل 2020 میں بینکوں نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 42 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے تھے۔اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران بینکوں کی جانب سے جاری کر دہ کریڈٹ کے ذریعے قرضوں کی فراہمی میں 11 ارب روپے یعنی 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…