کابل (اے ایف پی) امریکا نے بگرام ایئربیس20دنوں میں خالی کرنے کا فیصلہ کرلیا، امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ملک سے اپنے دستوں میں سے آخری دستے کو نکالنے پر زور دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اپنا اہم بگرام ایئربیس لگ بھگ 20 روز میں افغان فورسز کے حوالے کردے گی جیسا کہ واشنگٹن اس ملک سے اپنے دستوں میں سے آخری دستے کو نکالنے پر زور دے رہا ہے۔ امریکی دفاعی عہدے دار نے اے ایف پی کو بتایا کہ میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ ہم بگرام ایئر بیس حوالے کردیں گے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تبادلہ کب ہوگا۔ ایک افغان سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 20 دن میں اس کی حوالگی کی توقع کی جارہی ہے اور وزارت دفاع نے اس کے انتظام کے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ واشنگٹن میں پینٹاگون نے اشارہ دیا کہ انخلا کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ پیر کو امریکی سینٹرل کمانڈ نے تخمینہ لگایا کہ اس نے نام نہاد (پسپائی)”ریٹروگریڈ” عمل کا 30-44 فیصد مکمل کرلیا ہے۔