بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نذیر چوہان گرفتار ی دینے تھانے پہنچ گئے

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان گرفتاری دینے تھانہ ریس کورس پہنچ گئے تاہم پولیس حکام ان کی گرفتاری سے گریزاں ہیں اور ہدایت کی کہ بیان ریکارڈ کرائیں لیکن وہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکاری ہیں۔

نجی ٹی و ی کے مطابق نذیر چوہان گرفتاری دینے کے لیے ریلی کی شکل میں پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ان کے پاس شواہد موجود ہیں، شہزاد اکبر کے خلاف کہے گئے الفاظ پر اب بھی قائم ہوں، بطور پارلیمانی سیکریٹری شہزاد اکبر سے سوال کا حق رکھتا ہوں،بعدازاں وہ انچارج انویسٹی گیشن کے پاس پہنچ گئے اور انہیں آگاہ کیا کہ وہ گرفتار ی دینے آگئے ہیں، گرفتاری ڈالنا چاہتے ہیں تو گرفتار کریں جس پر پولیس افسر نے ہدایت کی کہ آپ پہلے بیان ریکارڈ کروائیں ، پھر دیکھیں گے کہ گرفتاری ڈالنی ہے یا نہیں۔نذیر چوہان کاکہناتھاکہ وہ گرفتاری دینے آئے ہیں، مقدمہ درج کیا ہے تو اب گرفتار بھی کریں، گرفتاری کے بعد وکلا کی مشاور ت سے بیان ریکارڈ کرائیں گے لیکن آخری اطلاعات تک وہ گرفتار نہیں گئے اور تاحال تھانے میں ہی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…