اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کا پابند ہوں۔آج پتہ چلا ہے شہزاد اکبر نے میرے خلاف ایک منظم
پروگرام چلایا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے تو داتا دربار کے باہر گرفتاری دوں گا۔اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔تفصیلات کے مطا بق ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ریس کور س میں درج کیا گیاہے ، جس میں 506 ، 258 ، 189 ,153دفعات لگائی گئی ہیں ، شہزاد ااکبر نے موقف اختیار کیا کہ نذیر چوہان نے میرے خلاف ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ، جس سے میرے اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔پولیس کو نذیر چوہان کے خلاف بیس مئی کو درخواست موصول ہوئی جس پر پنجاب حکومت نے کافی کوشش کی کہ مقدمہ درج نہ ہو لیکن معاملہ پیچیدہ ہو تا چلا گیا اور اب مقدمہ درج کرلیا گیا۔