غریب عوام پر بجلی گرادی گئی بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کا منصوبہ تیار

29  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)بجلی صارفین کے بلوں پر فی یونٹ 2 سے 5 روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا پلان ترتیب دے دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں 699 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بلوں سے حکومتی سبسڈی

بتدریج واپس لے لی جائے گی۔ بجلی کے بلوں پر سبسڈی کا مرحلہ وار خاتمہ صارفین پر بجلی بن کر گرے گا، بلوں پر سبسڈی ختم ہونے سے لیسکو کے مجموعی طور پر 37 لاکھ صارفین سے سستی بجلی کی سہولت چھین لی جائے گی، جن میں پچیس لاکھ شہر کے گھریلو صارفین شامل ہیں۔ کمپنی کے چار لاکھ تراسی ہزار صارفین پچاس یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں، جبکہ تین لاکھ اکتیس ہزار صارفین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔دستاویزات کے مطابق کمپنی میں نو لاکھ سے زائد صارفین دو سو جبکہ آٹھ لاکھ بہتر ہزار صارفین تین سو یونٹس استعمال کرتے ہیں ، لیسکو کے چار لاکھ چھیانوے ہزار صارفین چار سو یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کیا جارہاہے، وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں، جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا۔ ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے کہ گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائیگا، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پرکام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عمل درآمد کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…