اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تین جگہوں پر آگ لگ گئی

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر تین جگہوں پر آگ لگ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹریل تھری سید پور کے علاقہ کی جانب صبح سے آگ لگی ہوئی ہے، ڈی 12 کی جانب مارگلہ کی پہاڑیوں پر آج دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے کہا کہ بری امام کی جانب

بھی مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی ہے۔ وائلڈ لائف اور سی ڈی اے ماحولیاتی ونگ آگ بجھانے میں مصروف ہے، اسلام آباد وائلڈ لائف کے 60 ملازمین آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کا شہر میں پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئے عالمی معیار کے مطابق جدید کثیر منزلہ پارکینگ پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر دو پارکنگ پلازوں کے ڈیزائن کی حتمی منظور ی دے دی گئی ہے۔پلازوں کی تعمیر کے لئے چھ سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے، وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) نے اسلام آباد شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئے شہر کے 6 مختلف علاقوں میں عالمی معیار کے جدید کثیر منزلہ پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دو سائیٹس بلیو ایریا،۔ایک ایف ایٹ اوردو سائٹس ایف ٹین میں منتخب کی گئی ہیں، اجلاس میں دو پارکنگ پلازوں کے ڈیزائن کی حتمی طور پر منظورِ ی دے دی گئی ہے،ایک پارکینگ پلازہ خیبر پلازہ اور دوسرا پمز ہسپتال کے قریب تعمیر کیا جائے گا،چیئرمیں سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ جن پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی ہے ان کا جلد پی سی ون ں نا کر منظوری کے لئے سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا جائے اور باقی چار پلازوں کے ڈیزائن کا کام جون کے وسط تک مکمل کیا جائے،

بلیو ایریا کے دونوں پارکنگ پلازے چھ منزلہ ہوں گے،ان کی چھت پر فوڈ کورٹ بنائے جائیں گے اورجدید سکیورٹی سسٹم کے ساتھ لفث کی بھی سہولت میسر ہوگی۔ اجلاس میں کنسلٹنٹ کو شہر کے دیگر تجارتی مراکز میں پارکں گ پلازوں کی تعمیر کے لئے جگہوں کے انتخاب کی ہدایت کی گئی ہے،انتظامیہ نے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پلازوں کی تعمیر میں انوائرمنٹل پروٹیکشن کا خاص خیال رکھا جائے،اور پودے اور پھول لگائیں جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…