بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

اب کوئی بھی بجلی چوری نہیں کر سکے گا،پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی ایسی ٹیکنالوجی بنانے کا دعویٰ کردیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے ،ن لیگ نے اس ٹیکنالوجی کو کیسے ناکام بنایا؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بجلی چوری کی روک تھام کی ٹیکنالوجی بنانے کا دعوی کر دیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بجلی چوری کی روک تھام کی ٹیکنالوجی بنانے کا دعوی کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی ’’آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘‘کی مدد سے کام کرے گی۔

حکام نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے موجد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر گل محمد ہیں، جنہیں وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے’’اگنایٹ‘‘ نے سہولت فراہم کی۔حکام کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے 90 فیصد لائن لاسز اور بجلی چوری کی روک تھام کی جاسکتی ہے، جبکہ اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو پی ٹی سی ایل کی طرح بلنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کا تجربہ ایم ای ایس پشاور اور ایم ای ایس راولپنڈی میں کیا گیا جس سے ایک سال میں 35 فیصد بجلی چوری روکی جاسکی۔حکام نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ میٹرز اور اسمارٹ گرڈ سے بہتر ہے اور نئی حکومت اسے وزارت توانائی کے حوالے کرے تو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں اس ٹیکنالوجی سے متعلق اس وقت کے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر مملکت انوشہ رحمن کو بریف کیا، مگر انہوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہ کی۔انہوں نے بتایا کہ ایک چینی کمپنی اس ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی، لیکن چینی کمپنی کی دلچسپی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بورڈ کے عدم اجلاس کی نذر ہوگئی اور بورڈ کا گزشتہ دو سال سے کوئی اجلاس نہیں ہوا۔قائمہ کمیٹی کے بیشتر ارکان اس نئی ٹیکنالوجی کا سن کر حیران ہو گئے اور کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ مانگ لی۔

وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے ‘اگنایٹ’ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ندیم حسین نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے اور نئی ایجادات کرنے والوں کو اگنایٹ مالی و تکنیکی سہولت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا میں پہلی بار ایسی مشین تیار کر رہے ہیں جو تھوک سے بیماری کا معلوم کر سکے گی، ڈیری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے نئے منصوبے کیے جارہے ہیں اور ہم اب تک ایک ہزار 915 منصوبوں کی فنڈنگ کرچکے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی روبینہ خالد نے اگنایٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ رکن رحمن ملک نے کہا کہ آپ اپنی پریزنٹیشن میں ان نوجوانوں کو بھی بلائیں جنہیں تربیت دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…