ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کے دبنگ خان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ انہوں نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی والدہ ہیں جن کی خرابی صحت نے سلمان خان کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا مطابق 50 سالہ اداکار سلمان خان کی شادی اس سال کے آخر میں متوقع ہے اور ان کی دلہن کوئی اور نہیں بلکہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ان کی گرل فرینڈ للیا وینچر ہیں جو گزشتہ کافی عرصے سے ان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ اگرچہ سلمان خان کے بالی ووڈ کی کئی اداکاروں کے ساتھ معاشقے رہ چکے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوتی نظر آ رہی ہیں اور سلمان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں شادی کر لیں گے۔