جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

والٹ ڈزنی پارک کے مشابہ پارک تیارکرنے کی تیاریاں

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ :احمد ارسلان) فلم سازی کی دنیا میں ہالی ووڈ کو سرِ فہرست سمجھا جاتا ہے جس نے بے شمار ایسی فلمیں دنیا کو دی ہیں جو انسان کو ایسی تصوراتی دنیا میں لے جا تی ہیں جہاں وہ خود کواسی دنیا کا کردار سمجھنے پر مجبور ہو جاتا ہے ایسی ہی ایک فلم جیمز کیمرون کی اوتار بھی تھی جو 2009 ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے ناظرین میں سے شائقین ضرور اس دنیا میں جانا چاہتے ہونگے جو دنیا اس فلم میں دکھا ئی گئی اور اگر ایسا ہے تو تیار ہوجائیں اس دنیا میں جانے کے لیے چونکہ ڈزنی لینڈ پارک اب اس منصوبے پر کام شروع کر چکا ہے ۔ والٹ ڈزنی پارک کے چئیر مین ٹام سٹیگز نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے لیے ایسا پارک بنانے جا رہے ہیں جو ہوبہو اوتار فلم کی تصوارتی دنیا جیسا ہوگا ،انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری ٹیم ایسے پودے بھی لگانے کی کوشش کر رہی ہے جو رات ہوتے ہیں روشنی پیدا کر سکیں جب کہ زمین پر ایسے قالین بچھائے جائیں گے جن پر چلنے سے ان کا رنگ بھی تبدیل ہوگا جیسا کہ اوتار فلم میں ہوتا تھا۔خوبصورت متحرک پہاڑ ،جنگلات اور مختلف رنگوں والے جانداروں سے مزین اس جگہ پر کام جنوری 2014 میں شروع کر دیا گیا تھاجبکہ اندازہ ہے کہ 2017 تک یہ پارک اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گاجس کے بعد شائقین اس خوبصورت جگہ کا لطف اٹھا سکیں گے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…