جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہونے پر خوشی ہے ‘ مدیحہ شاہ

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہو چکا ہے اور خاص طور پر کراچی انڈسٹری نے جس طرح بحرانی حالات میں انڈسٹری کی ترقی کے لئے کام شروع کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی دیر کے بعد ایک سال میں 10پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب پاکستان فلم انڈسٹری اپنی بحالی کی جانب رواں دواں ہے ۔ بد قسمتی سے حکومت نے فلم انڈسٹری کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے اور اب کراچی کے فلمسازوں نے شدید مشکلات کے باوجود انڈسٹری میں سرمایہ کاری کر کے فلم انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے جس میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ ہر شعبے میں عروج اور زوال آتا ہے اور مجھے سو فیصد یقین ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور آئندہ دوتین سالوں میں واپس آجائیگا ۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…