منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ٹرانسپورٹر فرنچائز کی نئی فلم ’دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری

datetime 15  اگست‬‮  2015 |

ہالی وڈ(نیوز ڈیسک)ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھرپور دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی اگلی فلم ’دی ٹرانسپورٹر-ری فیولڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری۔ نامور ایکشن فلم سیریز دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی اگلی فلم ’دی ٹرانسپورٹر-ری فیولڈ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار کیملے ڈیلمیری کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرانسپورٹر فلموں کی طرح فرینک نامی ایک ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے معاوضے کے عوض خطرناک ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر بھی اپنا مشن پورا کرتا ہے۔ لوک بیسن اور مارک گوا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں فرینک کا مرکزی کردار نبھانے والے ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم کے بجائے ایڈ سیکرن ادا کر رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لائن چیبونل، لین کدری جا، ٹاٹائینا راجوک اور ریڈری جوا شامل ہیں۔ 40ملین ڈالر کی لاگت سے فرنچ چائینیز سنیما کے باہمی اشتراک سے مکمل ہونے والی ایکشن، تھرل اور سسپنس کا مِکس تڑکا لیے یہ فلم رواں سال 4ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…