اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

شروتی ہاسن نے اپنے گانوں کی البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2015 |
Shruti Haasan hd wallpapers

چنائی(نیوز ڈیسک) شروتی ہاسن جو اداکاری کے ساتھ ساتھ ”الوداع“ اور ”سٹریو فونک سانتا“ نامی گانوں کے البمز کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنا مقام بناچکی ہیں، نے جلد ہی اپنی نئی انٹرنیشنل البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئیٹر“ پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بھارتی لیجنڈ اداکار کمل ہاسن کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے مداحوں کو جلد ہی خوشخبری ملے گی کیونکہ وہ ان دنوں اپنے گانوں کی نئی اور انٹرنیشنل البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اسے عنقریب ریلیز کر دیں گی۔ ایک مداح کی طرف سے پسندیدہ کردار کے سوال کے جواب میں شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کے کردار نبھانا چاہتی ہیں اور ایسے کردار بھی خوشی سے نبھائیں گی جن میں شخصیت کو مسخ کرکے دکھایا جارہاہو جب کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی فلم راک اسٹار کا کردار نبھائیں کیونکہ وہ خود ایک گلوکارہ بھی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ انھیں اس کردار کو کرنے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا کھل کر موقع ملے گا۔تلیگوسپراسٹارمہیش بابو کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تیلگوفلم ”سریمانتھڈو“ میں کام کرنے کے سوال پر29 سالہ اداکارہ نے کہا کہ مہیش بابو بہترین شخصیت کے مالک ہیں اور مجھے ان کے ساتھ فلم میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔ اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ یہ فلم اپنے ریلیز کے پہلے تین دن میں ہی 70 لاکھ 50 ہزار سے زائد کمائی کرکے خود پر خرچ ہونے والی رقم پوری کرچکی ہے اور امید ہے ا?ئندہ چند روز میں یہ ایک سپرہٹ فلم ثابت ہوگی۔ایک مداح کی جانب سے اکشرا ہاسن کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر شروتی کا کہناتھا کہ اکشراہاسن میری چھوٹی بہن ہے، اس کی ابھی ایک ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے جس میں اس کی پرفارمنس کو سراہا گیاہے اور میں نہیں سمجھتی کہ اس کے ساتھ کام کرنے سے مجھے کوئی فرق پڑے گا اور جلد ہی اس بات کا امکان ہے کہ ہم دونوں بہنیں کسی فلم میں ایک ساتھ سینما اسکرین پر نظر آئیں۔ ایک اور سوال کے جواب شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ انھیں جہاز بنانے اور اڑانے کا بہت شوق ہے۔ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتی تو ایروناٹیکل انجینئر ضرور ہوتیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…