جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

اجے دیوگن کے ایک فون پر کاجول دوڑی دوڑی گھر چلی گئیں

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول فلمی سرگرمیوں میں چاہے کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہوں، اپنے گھر ، شوہر اور بچوں کو ہمیشہ اولیت دیتی ہیں، اس کا ثبوت گزشتہ روز اس وقت دیکھنے کو ملا جب کاجول اجے دیوگن کے ایک فون پر دوڑی دوڑی گھر چلی گئیں۔ کاجول اپنی بہن تنیشا مکھر جی کے ڈرامے ”دی جیوری“ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں کہ اسی دوران انہیں اجے دیوگن کی جانب سے فون موصول ہوا۔ فون پر بات کرنے کے بعد کاجول کی آنکھوں میں آنسو صاف دکھائی دے رہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ڈرائیور کو ہنگامی طور پر گاڑی نکالنے کا کہا اور خود بھی واپسی کی تیاری پکڑی۔ گاڑی میں سوار ہونے سے قبل ہی وہ ڈرائیورکو ڈرائیونگ سیٹ چھوڑنے کا اشارہ بھی کرچکی تھیں اور خود ہی گاڑی ڈرائیو کرتی ہوئی گھر گئیں۔کاجول کے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کے اجے دیوگن کی ایک کال پر یوں دوڑے دوڑے گھر چلے جانے کی خبروں سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا طوفان کھڑا گیا۔ بعد میں اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے یوگ کی طبیعت خراب تھی اور اجے دیوگن، گھر پر اس کی دیکھ بھال کررہے تھے تاہم اسکا بخار تیز ہونے لگا جس پر انہوں نے کاجول کو فون کیا تھا اور اداکارہ پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کے فوراً گھر چلی گئیں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…