جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی وی اداکارہ سر پر6 ٹانکوں کے باوجود شوٹنگ کیلئے پہنچ گئی

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کی ٹی وی اداکارہ سربھی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں، ان کے سر پر 6 ٹانکے لگے لیکن اس کے باوجود وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے پہنچ گئیں۔سربھی ٹی وی شو قبول ہے میں صنم کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ شوٹنگ کے دوران ایک منظر میں انہیں فلم کا ایک اور کردار دھکا دیتا ہے، اس مقصد کے لئے متعدد بار ریہرسلز کی گئیں لیکن عکسبندی کے وقت سربھی لڑکھڑا گئیں اور سر کے بل فرش پر جا گریں، گرتے ہی وہ بیہوش ہو گئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ چند گھنٹوں کے بعد سربھی ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر ایسی حالت میں شو کے سیٹ پر پہنچیں جب ان کے سر پر 6 ٹانکے لگے تھے اور بڑی سی پٹی بندھی ہوئی تھی۔ سربھی بضد تھیں کہ وہ پٹی کھول کر باقی کا کام مکمل کروا دیتی ہیں لیکن ڈرامے کے ہدایتکار نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔اس حوالے سے ایک انٹرویو میں سربھی نے کہا کہ ڈرامے کی متعدد شوٹنگ پہلے ہی کسی وجہ سے کینسل ہو چکی تھیں، ایسے میں میری خواہش تھی کہ میری وجہ سے کام نہ رکے لیکن ڈائریکٹر نے مزید شوٹنگ سے انکار کر دیا۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…