لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی نامور پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 15ویں برسی آج منائی جائے گی۔نازیہ حسن نے اپنے بھائی ذوہیب حسن کے ساتھ پاکستان میں پاپ گلوکاری کی بنیاد رکھی۔ ان کا پہلا البم ڈسکودیوانے1982 میں ریلیز ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ نازیہ حسن نے پرائیڈ آف پرفارمنس سمت کئی ایوارڈ حاصل کیے۔ ان کے گائے ہوئے گیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی بے حد مقبول ہوئے اور اس وقت کی مشہور فلم قربانی میں ان کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے بے حد مقبول ہوا۔ نازیہ حسن 13اگست 2000میں کینسر کی بیماری کے باعث 35برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔