ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے وہ نامور اداکار جو پاکستان آنے کے لیے بیتاب ہیں

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلموں کو پاکستان میں بھی پسند کیا جا تا ہے اسی لیے پاکستان میں بھی ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں جب کہ دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کے باعث اداکاروں کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنا انتہائی مشکل کام ہے تاہم کئی اداکاروں کے خاندان سرحد کے دونوں اطراف بستے ہیں جن کے دلوں کو دور کرنا ناممکن ہے۔
شاہ رخ خان

1

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان انڈسٹری میں ممتازمقام رکھتے ہیں ۔انہوں نے فلمی کیرئیرمیں متعدد ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ ان کے جاندار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں افراد ان کے مداح ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے جب کہ پاکستان میں بھی ان کی فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان پاکستان آنے کی دیرینہ خواہش رکھتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے کئی بار کیا ہے جب کہ اپنے انٹر ویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھاکہ 15 سال کی عمر میں والد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کی یادیں اب بھی ان کے دل میں زندہ ہیں۔بالی ووڈ اداکار کے کئی رشتے دار اب بھی پشاور میں آباد ہیں جب کہ ان کی خواہش ہے کہ اپنے بچوں کے ہمراہ آبائی علاقے کا دورہ کریں۔
عامر خان

2

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان کے بغیر بھارتی فلم انڈسٹری ادھوری ہے جب کہ انہوں نے بھی اپنے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی فلموں کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی ان کے مداح لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ عامر خان 2004 میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جب کہ انہوں نے متعدد بار پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار کے کئی رشتہ دار پاکستان کے شہر کراچی میں مقیم ہیں جن سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سلمان خان

3

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اداکار سلمان خان نوجوانوں کے سب سے مقبول اداکار ہیں جب کہ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں تیرے نام،نوانٹری،دبنگ،وانٹڈ،ککشامل ہیں تاہم ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلمبجرنگی بھائی جان تمام ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔ سلمان خان نے اب تک پاکستان کا کوئی دورہ نہیں کیا تاہم انہوں نے اپنی فلمبجرنگی بھائی جان کی پروموشن کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
سدھارت ملہوترا

4

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے وراسٹائل اداکار سدھارت ملہوترا اپنے اداکاری کے باعث انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے بلاک بسٹر فلماسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی ووڈ اداکار ان دنوں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے دونوں اداکاروں میں گہری دوستی ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کے تاریخی مقامات سے متاثر ہوکر سدھارت ملہوترا نے پاکستان کی سیر کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے جلد دورے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
کرینہ کپور

5

بالی ووڈ کی اسٹائلش کوئین اور بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے تاہم وہ اپنے کیرئیر میں انڈسٹری کے تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے والی چند ادکاراں میں سے ایک ہیں۔ بالی ووڈ کی بیبو کے آبا اجدا کا تعلق بھی پاکستان کے قدیم شہر پشاور سے ہے جب کہ انہوں نے اداکار سیف علی خان کے ساتھ2012 میں شادی کی ہے اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ لاہوری کھانوں کی انتہائی دلدادہ ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا جب کہ ان کے میاں کے رشتے داروں کی بڑی تعداد پاکستان کے شہر لاہور میں مقیم ہے جن سے ملاقات کا ارادہ رکھتی ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…