پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

میرے ساتھ کام نہ کرنے والے بیوقوف ،اداکارہ کنگنا رناوٹ

datetime 4  اگست‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں جن افراد نے ان کے ساتھ ان کی کامیابی سے قبل کام کرنے سے انکار کیا وہ بیوقوف ہیں۔کنگنا کا این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنے پسند کے کردار ادا کرتی ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کتنے کامیاب ہیں۔کنگنا کو بولی وڈ میں کامیابی کا مزہ چکھنے کا موقع فلم کوئین اور تنو ویڈز منو ریٹرنز کی بدولت ملا۔ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں ایسے کئی لوگ ہیں جن کے لیے بڑے نام بہت اہمیت رکھتے ہیں مگر وہ ان میں سے نہیں۔کنگنا کے مطابق بولی وڈ کا سفر کسی گاڑی کی طرح ہے کب کون آگے نکل جائے کوئی نہیں جانتا۔کنگنا اس وقت بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ہمراہ ایک اشتہاری فلم شوٹ کر رہی ہیں جس پر کنگنا کا کہنا تھا کہ کاش انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ ایک مکمل فلم کرنے کا موقع مل جائے۔کنگنا اس وقت اپنی آنے والی فلم رنگون کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ مارشل آرٹس کے ساتھ ساتھ بیلے ڈانس بھی سیکھنا چاہتی ہیں۔کنگنا کی ایک اور آنے والی فلم ’کٹی بٹی‘ اس سال ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ہمراہ عمران خان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…