ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان فلم ” جاں نثار “ کی پروموشن کرنے لگ گئے

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سٹار اداکار سلمان خان کے بار ے میں یہ کہا جاتاہے کہ وہ جو کہتے وہ کر کے بھی دکھاتے ہیں اور خاص طور پر جب بات ان کے قریبی دوستوں کی آ جائے تو پھر وہ دوستی کا حق ادا کرنے میں یہ اپنوںکو خوش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ اطلاعات کے مطابق سلمان خان جنہیں بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ان دنوںاپنی ایک سینئرساتھی اداکارہ کی نئی فلم کو پروموٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔سیاست اور اداکاری دونوں کے شعبے سے وابستہ اداکاربینا نے ماضی میں سلمان خان کے ساتھ فلم’میں نے پیار کیوں کیا‘ میںکام کیا تھا جس میں انہوں نے سلمان خان کی ماں کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کے بعد سے ہی سلمان خان کے بیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں اور بیا کی نئی فلم ’جاں نثار ‘کی پروموشن کے لئے جو کچھ ہی دنوں میںریلیز ہونے والی ہے ، سلمان خان بیا کی مدد کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکائنٹ پر مداحوں سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ یہ فلم ضرور دیکھنے جائیں۔ اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم جاں نثار میں1857ئ میں ہونے والی جنگ آزادی کے حوالے سے کہانی بیان کی گئی ہے اور یہ فلم7اگست 2015 کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس فلم کو مظفر علی نے ڈائریکشن دی ہیں جبکہ دوسرے اداکاروں میںعمران عباس اور پرنیا قریشی بھی شامل ہیں۔فلم بینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں سے ایک ہو گی اور اس فلم کی کامیابی کے بہت روشن امکانات ہیں



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…