پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے مضبوط اسمارٹ فون

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہوسکتا ہے آپ کے اسمارٹ فون کی کمپیوٹنگ طاقت چاند پر پہلی بار انسانوں کو لے جانے والے اپالو اسپیس کرافٹ سے زیادہ ہو مگر ہاتھ سے کرنے پر وہ ٹوٹ جاتا ہے۔تاہم اب ایسا اسمارٹ فون سامنے آیا ہے جس پر سے ٹرک بھی گزر جائے تو بھی اسے کچھ نہیں ہوتا۔یہ ہے موٹرولا کا موٹو ایکس فورس اسمارٹ فون جسے گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا تھا۔موٹرولا کا دعویٰ ہے کہ اس نے فون کی 5.4 انچ کی کبھی ٹوٹنے والی اسکرین کی تیاری پر تین سال لگائے۔اس حوالے سے جب لوگوں نے تجربات کیے تو نتائج کمپنی کے دعووں کے مطابق نکلے۔سب سے پہلے تو موٹرولا فون کو ہاتھ سے فرش پر گرایا گیا مگر اس پر خراش تک نہیں آئی پھر اسے کچھ بلندی سے پھینکا گیا تو بھی کچھ نہیں بگڑا۔اسی طرح گلیوں میں پختہ سڑک پر اسے پوری طاقت سے مارا گیا مگر اس بار بھی کچھ نہ ہوسکا اور بس معمولی سا ڈینٹ ہی پڑسکا۔دیگر تجربات میں چابیوں کو اسکرین پر مارنا، سیڑھیوں سے گزارنا اور اسٹیل کے ساتھ رگڑنے پر بھی ڈیوائس معمول کے مطابق کام کرتی رہی۔بعد ازاں اس پر سے ٹرک کو سست رفتار یسے گزارا گیا مگر اس کی اسکرین ٹھیک رہی تو اسے دوبارہ گزارا گیا مگر پھر بھی اسکرین خراش سے پاک رہی۔موٹو ایکس فورس کے 32 جی بی ورڑن کی قیمت 624 اور 64 جی بی ورڑن کی قیمت 720 ڈالرز ہے۔اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 810 پروسیسر اور 21 میگا پکسلز کا رئیر جبکہ پانچ میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…