فیصل آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے مانچسٹر کے نام سے مشہور فیصل آباد کے ہونہار طلباءاپنے شہر کو نئی پہچان دینے جارہے ہیں، اِن طلبا کا ڈیزائن کردہ روبوٹ عالمی مقابلے کیلئے منتخب ہوگیا ہے اور رواں ماہ امریکا میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔کچھ بڑا کرنے کی سوچ رکھنے والے بچے فیصل آباد کے ہیں، جنہوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا جو رکاوٹوں کو پھرتی سے پار کرتے ہوئے بال کو کورٹ میں پھینکتا ہے، یہ روبوٹ 28 مارچ کو روبوٹکس مقابلے کا قومی چیمپئین بھی بنا۔