نیویارک(نیوز ڈیسک )کمپیوٹراستعمال کرنے والے افرادسمارٹ فونز کی ایپس کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹے انقلابی سافٹ ویئر ”اے آر سی ویلڈر“کی مدد سے کوئی بھی اینڈروائڈ موبائل ایپ کسی بھی آپریٹنگ سسٹم (ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور کروم او ایس) پر چلا سکیں گے۔اپنے کمپیوٹر یا میک پر اینڈروائڈ ایپ چلانے کیلئے صارف کو صرف کروم براو¿زر اور ”اے آر سی ویلڈر“کا پروگرم انسٹال کرنا ہو گا۔اس کے بعد ”اے آر سی ویلڈر“صارف سے چلائی جانے والی اینڈروائڈ ایپ کی اے پی کے فائل تک رسائی مانگے گا۔ جس کے بعد کروم براو¿ز وہ ایپ چلا سکے گا۔ابتدا میں یہ سافٹ ویئر صرف ڈویلپرز کو میسر تھا لیکن اب یہ کروم ویب سٹور کے ذریعے عام صارفین کی دسترس میں ہے۔”اے آر سی ویلڈر“ کا موجودہ بیٹا ورڑن اتنا مستحکم نہیں اور اس کی مدد سے ایک وقت میں صرف ایک ایپ ہی چلائی جا سکتی ہے۔ابھی تک گوگل نے کچھ ایپس کو ہی اس پروگرام کے ذریعے چلنے کا اہل بنایا ہے۔ تاہم گوگل مستقبل میں تمام اینڈروائڈ ایپس کو اس پروگرام کے ذریعے چلانے کا ہدف رکھتا ہے۔ گوگل کا یہ آئیڈیا مائیکرو سافٹ کے نئے آنے والے آپریٹننگ سسٹم ونڈوز 10 اور اس کے ملٹی پلیٹ فارم ایپ سٹور سے کچھ ملتا جلتا ہے۔