اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اے ایس ایم ای ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو انجیئرنگ سے متعلق نئی نئی ایجادات کو پروموٹ کرتی ہے اور نئی نئی اختراع میں مدد بھی فراہم کرتی ہے۔اب اس امریکن تنظیم نے پاکستان کا ایک منصوبہ واٹر اے ٹی ایم منتخب کیا ہے جس کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی ہے اور اسے سراہا گیا ہے۔ سوسائٹی آف میکینکل انجینئرنگ ووٹنگ کے ذریعے بیس بہترین منصوبوں کو منتخب کرتی ہے جس میں سے ایک واٹر اے ٹی ایم کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اے ایس ایم ای ایک عالمی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہے جو مختلف کانفرنسز، سینکڑوں پروفیشنل کورسز کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ ہر سال سینکڑوں تعلیمی منصوبوں کو سپورٹ بھی کرتا ہے۔ واٹر اے ٹی ایم جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق اس کا بنیادی مقصد پاکستان میں پانی کے مسائل کو کم کرنا اور سینی ٹیشن کی سہولیات اور اس کے ساتھ ساتھ پرانی پائپ لائن کے ذریعے جو پانی ان علاقوں میں مہیا کیا جا رہا ہے جہاں سہولیات اتنی نہیں ہیں ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صاف پانی پئے لیکن پاکستان میں نوے فیصد لوگ اس سے محروم ہیں اور ان کو صاف پانہ مہیا کرنے سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیںہے۔ اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس کو ووٹ کریں تا کہ اس منصوبے کو امریکی تنظیم کی امداد مل سکے اور لوگوں کو صاف پانی مہیا کیا جا سکے۔ اس پر ووٹ کرنے کی آخری تاریخ پندرہ اپریل ہے۔