اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پرندے زلزلہ آنے سے 3 ہفتے پہلے اس کی پیشنگوئی کر سکتے ہیں انیارسکن یو نیور سٹی کے فزکس اور کمیسٹر ڈپار ٹمنٹ کے ڈاکٹر راہملک کی قیادت میں ارتھ ریسر چزکی طرف سے کئی گئی تحقیق میں پیرو کے علاقے کشانا میں 2011 میں آنے والے زلزلے سے قبل پرندوں کی غیر معمولی حر کات پر مبنی رپورٹ پر تحقیق کے نتائج شامل کئے گئے ہیں ۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ مستقبل میں قدرتی آ فات کی پیشنگوئی میں پرندوں کی رہنمائی حاصل کرکے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ پیرونیشنل پارک میں نصب حساس کیمروں کی تصاویر کے ذریعے پرندوں کی حرکات و سکنا ت کا جائزہ لیا گیا ۔ زلزلے سے تقریباً 23 د ن پہلے پرندوں نے غیر معمولی حر کیتں کرنا شروع کردیں ، جو پرندوں کی مجموعی حر کات سے برعکس تھیں اور زلزلے سے 3 ہفتے قبل بڑی تعداد میں پرند بلندی پر رہے زلزلے سے 5 دن قبل بیشتر پرندے کوچ کر گئے اور چند روز تک کوئی پرندہ کیمرے کی آنکھ میں سے نہیں دیکھا گیا۔