نیو یارک (نیوز ڈیسک )آ ن لائن رقوم بھجوانا موجودہ دور میں کسی ای میل کی طرح آ سان ہو گیا ہے مگر اب تو آ پ حقیقت میں اپنے پیاروں کو یہ آ ن لاین منی آرڈر ای میل کر سکیں گے ۔جی ہاں ایسی رپورٹس سامنے آ ئی ہیں کہ گو گل اپنی ای میل سروس جی میل میں یہ نیا فیچر متعارف کرانے والا ہے ۔رپورٹس کے مطابق گوگل ایک پراجیکٹ پونی ایکسپریس پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے نہ صرف صارفین رقوم اپنے پیاروں کو بھجواسکیں گے بلکہ بلوں کی ادائیگی بھی کرسکیں گے ۔اس وقت صارفین گوگل ویلٹ کا استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے آن لائن اشیاءکی خریداری کے لیے کریڈٹ کارڈ اور بینک اکاﺅنٹ وغیرہ کا استعمال ہوتا ہے مگر اس نئے فیچر کو نہ صرف جی میل تک تو سیع دے دی جائے بلکہ لوگ رقوم کی ترسیل بھی کرسکیں گے ۔خیال ہے کہ گوگل کے اس پراجیکٹ پرعملدآمد رواں سال کے آخر تک شروع ہو جائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں