تربت کی کیچ ندی میں پکنک منانے کیلئے جانے والی 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق
تربت (این این آئی)تربت کی کیچ ندی میں 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق لڑکیاں پکنک منانے گئی تھیں اور ندی میں ڈوب گئیں۔ پولیس نے بتایاکہ ڈوبنے والی ساتوں لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئیں ۔پولیس کے مطابق ڈوبنے والی لڑکیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔