ننکانہ صاحب(این این آئی)ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے محلہ احمد آباد کا رہائشی محمد شاہ جہاں ولد غلام قادر پاکستانی پرچم کے ہمراہ پیدل سفر کرتے ہوئے ایران، عرا ق کے بعد حجاز مقدس کی سر زمین پرپہنچ گیا، جہاں پر سعودی حکام کی طرف سے وطن عزیز کے پرچم کے بغیر آگے بڑھنے اور حج کے اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کی مگر شاہ جہاں نے پرچم کے بغیر آگے بڑھنے سے انکار کردیا،
جسکے بعد اس کو شدید سفری دشواری کا سامنا ہے حجاز مقدس سفر حج پر پیدل سفر کرنے والے محمد شاہ جہاں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے بذریعہ درخواست اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان اپنے سفیر کو ہدایت کرے کے وہ سعودی حکام کو حج فیس ادا کرے اور ان کو پاکستانی پرچم لیکر بیت اللہ اور حرم رسول کریم میں لیجانے اور مناسک حج ادا کرنے کی اجازت لیکر دے محمد شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو شروعات سفر سے لیکر آج تک تمام جملہ اخراجات اس نے خود سے ادا کیے ہیں مگر اب مخدوش مالی صورت حال کی بنائ پر وہ حکومت پاکستان سے امداد کا ملتمس ہے۔