سرکاری سکولزمیں چھٹی کا اعلان
لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھرکے سرکاری سکولزمیں (ہفتہ )چھٹی ہوگی، اساتذہ و طلبا دونوں ہفتہ کے روز چھٹی کریں گے۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق آئندہ ہفتے 24اگست کو اساتذہ 3گھنٹوں کے لئے سکول آئیں گے،اساتذہ3گھنٹوں میں لیسن پلان ،آئندہ 15روز کی تعلیمی سرگرمیوں کی پلاننگ کریں گے۔