لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون کا اگلا سلسلہ 29اگست سے داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک زیادہ بارشوں کا امکان نہیں،29اگست سے مون سون کا اگلا سپیل پاکستان میں داخل ہوگا،ستمبر کے پہلے ہفتے میں ملک کے مختلف مقامات پرموسلادھاربارش اورسیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چناب اور ستلج سے بڑے سیلابی ریلے گزرچکے،پیچھے پانی کم ہے،سیلاب سے دو چار علاقوں میں فی الحال بارشوں کا خدشہ نہیں۔