اعجاز الحق کی تحریک انصاف میں شمولیت اور پارٹی انضمام کا معاملہ،حقائق سامنے آگئے

28  مئی‬‮  2023

اسلام آبا د(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر اعجاز الحق سے وضاحت مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق کو خط لکھا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ کیا مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا گیا؟

کیا آپ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کیٹکٹ پرلڑیں گے؟ الیکشن کمیشن کے خط پر اعجازالحق نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ضیا نے تحریک انصاف سے محض اتحاد کیا، پارٹی ضم نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات میں صرف انتخابی اتحاد کیا تھا۔دوسری جانب اپنے بیان میں مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے کہا کہ شہدا کے مجسموں اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے گا،اس کیسامنے دیوار بن جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اعجازالحق نے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ضیا لیگ کے ضم ہونے اور اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کی تھی۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…