منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لندن میں نواز شریف کے لئے نئی پریشانی، نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی۔سٹی آف لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہے تاہم اب چوتھی گاڑی بھی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کرالی گئی ہے۔نوازشریف لندن آفس کے مطابق گاڑیاں نوازشریف کے نام پر رجسٹر کرانے کا مقصد جرائم کرکے تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔

لندن آفس کے مطابق نوازشریف کے نام پر رجسٹرگاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکا دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔نواز شریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کردیا۔گزشتہ دنوں گاڑیاں رجسٹر ہونے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نوازشریف کے نام رجسٹرگاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ بھیجی تھی،

مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے آگاہ کیا اور پھر اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کی گئی۔نواز شریف کے نام پر تیسری گاڑی کا اس وقت پتہ چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔اس حوالے سے خرم بٹ کا کہنا تھاکہ چند شرپسند عناصر نواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…