بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

فوادچوہدری عدالت میں رو پڑے

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو فیملی اور بچوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بخشی خانے میں بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، انہیں بکتر بند گاڑی اور منہ پر کپڑا ڈال کر لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج نے کہاکہ فواد چوہدری کوبخشی خانے میں لے جایا جائے، اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے لیکن انہیں بخشی خانے میں نہیں لایا گیا۔ حبا چوہدری کے مطابق عدالت نے بخشی خانے میں ملاقات کاکہا اور ملاقات نہیں کرائی گئی، یہ توہین عدالت ہے، فواد چوہدری نے مجھ سے بیٹیوں کے بارے میں پوچھا اور رو پڑے، ان کی دوبچیاں پانچ روز سے والد سے ملاقات کے لیے انتظار کر رہی ہیں، یہ کتنا بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری کویہاں اوراڈیالہ جیل میں بھی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، تھوڑا سا رحم کریں، فوادکی فیملی ہے، میرے بھی جذبات ہیں، مجھے دھکے دیے گئے، میں جان بچا کر آئی ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے رویوں کی مذمت کرتی ہوں، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے درخواست ہے کہ میری بیٹیوں کو ان کے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے، بیٹیاں اپنے والد سے ملاقات نہیں کرپا رہیں، فوادچوہدری آج عدالت میں کھڑے ہوکر رو رہیتھے، کس قانون میں لکھا ہے کہ فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں؟ حبا چوہدری نے مزید کہا کہ جیل میں فون کرکے فوادچوہدری سے ملاقات کا طریقہ کار پوچھا تو کہاگیا کہ حکومت سے پوچھ کربتائیں گے، میں اس رویے کی مذمت کرتی ہوں، اعلی عدالتوں سیدرخواست ہیکہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، ضرورت پڑی تو ملاقات کے لیے درخواست بھی دائر کروں گی۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…