منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپوزیشن کا احتجاج بے سود، قومی اسمبلی میں حکومت نے ایک ہی روز میں ریکارڈ قانون سازی کرلی

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میںحکومت نے ایک ہی روز میں ریکارڈ قانون سازی کرلی، دس قوانین بشمول والدین کے تحفظ کے آرڈیننس، حقوق جائیداد برائے خواتین کا بل، وفاقی دارالحکومت میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن کے بل کثرت رائے سے منظور کرلئے، دوآرڈیننس بھی قومی اسمبلی میں پیش کردیئے گئے، اپوزیشن

کا احتجاج بے سود رہا، اپوزیشن کی دو مرتبہ کورم کی نشاندہی بھی اپوزیشن کے کام نہ آئی، دونوں مرتبہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں کئی قوانین بھی منظور کئے گئے،مشیر پارلیمانی امور بابراعوان الیکشنز دوسرا ترمیمی آرڈیننس ایوان کے سامنے رکھا، قومی اسمبلی نے والدین کے تحفظ کا آرڈیننس 2021، کریمنل لاز ترمیمی بل2021، اسلام آباد ہیلتھ کیئر فیسیلیٹیز منیجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بل 2021 ، دی یونیورسٹی آف اسلام آباد کے قیام کا بل سینٹ سے پاس کردہ بعض ترامیم کے ساتھ، پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیی میبل2020، انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس ترمیمی بل ، زرعی، تجارتی اور صنعتی مقاصد کے لئے قرضوں کا ترمیمی بل2019، اقلیتوں کی کمیونل پراپرٹیزکے تحفظ کا ترمیمی بل بھی ایوان نے منظور کرلئیے، قومی اسمبلی نے تبدیلی کے اثرات کا عالمی مطالعاتی مرکز ترمیمی بل بھی منظور کرلیا، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ کی تشکیل نو کا ترمیمی بل، وفاقی دارالحکومت میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری کا بل، قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت بل، حیدر آباد انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنیکل و منیجمنٹ سائنسز بل منظور کرلیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…