بدھ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2024 

توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا قیام

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے قیام کیلئے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے نام مانگ لیے گئے ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں ۔

20 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسمبلی قواعد کے قائدہ 244 کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو خصوصی کمیٹی کے قیام کا اختیار دیا گیا تھا۔ خصوصی کمیٹی 20 اپریل کو رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی تحریک پر غور کرے گی۔ خصوصی کمیٹی تمام پارلیمانی جماعتوں کی اسمبلی میں ان کی نشستوں کے تناسب پر مشتمل ہو گی۔ خطوط پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی کو ارسال کئے گئے ہیں اس کے علاوہ جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور عوامی مسلم لیگ کے پارلیمانی رہنما شیخ رشید احمد ،مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے بلاول بھٹو زرداری، متحدہ مجلس عمل پاکستان کے اسد محمود، اے این پی کی امیر حیدر اعظم ہوتی اور بی این پی کی پارلیمانی لیڈر محمد اختر مینگل کو بھی خطوط ارسال کئے گئے ہیں  فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے قیام کیلئے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے نام مانگ لیے گئے ہیں ۔۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…