بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے بڑی خوشخبری سنیں گے، چینی سفیر

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور چینی سفیر نونگ رونگ (Nong Rong) نے ضم شدہ اضلاع میں تباہ شدہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں دہشت گردی کی وجہ سے تباہ شدہ 50ا سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، جن

میں 24 بوائز سکولز اور26 گرلز سکولز کی تعمیر نو شامل ہے۔ منصوبے کا مجموعی تخمینہ لاگت2323 ملین روپے ہے جس میں سے 868 ملین روپے حکومت پاکستان فراہم کرے گی جبکہ 10.29 ملین امریکی ڈالر چائینز حکومت فراہم کرے گی۔ یہ منصوبہ جنوری2023 تک مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک افتتاحی۱ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالکریم، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پرسکولوں کی تعمیر نو کے منصوبے پر عمل درآمدسے متعلق محکمہ تعلیم اور متعلقہ چینی حکام کے مابین معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ اور چینی سفیر کو ضم اضلاع میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیر نو کے منصوبے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اُتری ہے اور سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک زندہ مثال ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیر نو میں تعاون فراہم کرنے پر وہ چینی حکومت کے مشکور

ہیں اور چینی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات کا ایک اہم حصہ ہے۔صوبائی حکومت سکولوں کو اپ گریڈ کرنے، سکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے، تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے اور اُن کی تربیت

کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ محمود خان نے کہا کہ سی پیک کے تحت موجودہ حکومت کے فلیگ شپ منصوبے رشکئی اسپیشل اکنامک زون کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گاجس سے صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔اپنی گفتگو میں چینی سفیر نونگ

رونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے اور چینی حکومت پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہشمند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون مثالی ہے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ چائینز

حکومت پاکستان میں غربت کے خاتمے اورمعاشی ترقی کے شعبوں میں بھی کام کرنے کی خواہاں ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کا گراف اوپر جا رہا ہے، پاکستان میں نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں، عوام بہت جلد خوشخبری سنیں گے، انہوں نے کہاکہ رشکئی صنعتی زون سی پیک کا اہم منصوبہ ہے، سی پیک کو بھرپور توجہ مل رہی ہے اورنج لائن، گوادر پورٹ اور دیگر منصوبوں میں تعاون کر رہے ہیں، پاکستان چین آپس میں بھائی بھائی ہیں، ہر مشکل دور میں آپس میں تعاون کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…