ہنگامی پریس کانفرنس ( ن)لیگ کے اہم رہنما نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

5  اپریل‬‮  2021

ٹنڈ والہ یار،لاہور (این این آئی ، آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر سید عبدالغفور شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی صدر سید شاہ محمد شاہ کی زیادتیوں کے سبب پارٹی سے دل برداشتہ ہو چکا ہوں۔صوبائی صدر سندھ میں تنظیم سازی کے

سلسلے میں کوئی مشاورت نہیں کرتے بلکہ پارٹی میں اقربا پروری کو جنم دے چکے ہیں اورپارٹی کو مضبوط کرنے کی بجائے سازش کے تحت تباہ کر رہے ہیں۔حال ہی میں تنظیم سازی کے سلسلے میں کیے جانیوالے فیصلے غیرقانونی اور غیرآئینی طور پر کیے گئے، تنظیمی عہدے ایسے افراد کو دیئے گئے ہیں جو پارٹی کو ہمیشہ کمزور بنانے میں مصروف رہے ہیں، اس لئے احتجاجاََ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شعبہ یوتھ ونگ میں نامزدگیوں کے ایشو پر لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن روحیل اصغر اور ان کے نیچے (ن) لیگی ایم پی اے بائو اختر کے درمیان ٹھن گئی جس سے مذکورہ حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں دھڑوں کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی کوشش ہے کہ ان کے حمایت یافتہ (ن) لیگی کارکنوں کو پارٹی کے یوتھ ونگ میں ایڈجسٹ کیا جائے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا

ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ واقعہ ماڈل ٹائون میں ہونے والے (ن) لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں (ن) لیگی رہنما را نا تنویر، خواجہ سعد رفیق اور سمیرا ملک سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں (ن) لیگی ایم پی اے وارث کلو کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں خوشاب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے لئے (ن) لیگی امیدوار کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…