کراچی(این این آئی) سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا، ادارے نے لاکھوں صارفین کو اسٹیکی سلومیٹر کے نام پر اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیکی سلو میٹر کے نام پر صارفین کے ماہانہ بلوں میں فی بل 300سے 400روپے اضافی شامل کئے گئے۔ذرائع کے مطابق آئی ٹی سسٹم میں فالٹ کا بہانہ بنا کر بھی اضافی رقم صارفین سے وصول کی جارہی ہے، کچھ صارفین سے پی یو جی اور اسٹیکی میٹر دونوں
کے نام وصولیاں کی جارہی ہیں۔اربوں روپے خسارے والے ادارے غریب عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہے ہیں کراچی کے شہریوں نے نیب اور ایف ائی اے سے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام سی ایف سی سینٹر پر یومیہ سیکڑوں لوگ اسٹیکی میٹر کی شکایت دیتے ہیں مگر چند صارفین کے بل میں تو اسٹیکی سلو میٹر کی شکایت پر رقم ختم کردی جاتی ہے، باقی اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔