جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں عام آدمی کے بجلی بل میں کتنا اضافہ ہوا؟تبدیلی کے خواہشمندوں کی چیخیں نکل گئیں

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بی بی سی اردو میں اعظم خان کی شائع رپورٹ کے مطابق جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اس وقت عام صارف کے لیے بجلی فی یونٹ 10اعشاریہ دو روپے میں دستیاب تھی۔ تحریک انصاف کے دور اقتدار میں یہ نرخ بڑھ کر 12اعشاریہ 15 روپے تک پہنچ گیا یعنی فی یونٹ ایک روپیہ 95 پیسے کا اضافہ ہوا۔نیپرا ترجمان ساجد اکرم

کے مطابق عام صارف جو 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتا ہے اس کا 2018 میں (جب تحریک انصاف برسر اقتدار آئی تو)ماہانہ بجلی کا بل 3060 روپے بنتا تھا جو اب بڑھ کر 3645 روپے ہو گیا ہے۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آ کر عام صارف کے لیے ماہانہ بجلی 585 روپے مہنگی کی ہے۔ تاہم یہاں یہ بات اہم ہے کہ بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ، سرچارجز اور دیگر اضافے اس کے علاوہ ہیں۔خیال رہے کہ 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے حکومتی نرخوں کو یہاں زیر بحث نہیں لایا جا رہا ہے، جو عام صارف کے نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ماہانہ 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین ایئرکنڈیشنر استعمال کرتے ہیں اور وہ تھری فیز میٹر والے صارفین کہلاتے ہیں۔ ایسے صارفین کے لیے پیک آورز کے نرخ بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ پیک آور شام کے ان اوقات کو کہا جاتا ہے جب بجلی کا استعمال کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔دوسری جانب وزارت توانائی کے حکام کے مطابق نئے آرڈیننس کی

ضرورت نہیں تھی کیونکہ پارلیمان کی متعلقہ کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی تھی اور اب صرف بل قومی اسمبلی میں پیش کرنا تھا مگر حکومت نے آرڈیننس کا رستہ اختیار کیا۔وزارت توانائی کے سینئر حکام کے مطابق اب حکومت نے دوبارہ بجلی کے بل پر سرچارجز عائد کرنے

سے متعلق شق شامل کر لی ہے اور ممکنہ طور پر ہر صارف کو اب دیامر بھاشا ڈیم کے لیے طویل عرصے تک فنڈز دینے ہوں گے کیونکہ اس ڈیم کے ساتھ جڑے کچھ تنازعات کی وجہ سے عالمی طور پر بھی اس منصوبے کے لیے قرض ملنا تقریبا ناممکن ہے۔اس منصوبے کے

لیے بھی نیلم جہلم ڈیم کی طرح بجلی کے بل سے فنڈز اکٹھے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ نیلم جہلم منصوبہ اب تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے باوجود جو اضافی چارجز وصول کیے گئے ہیں وہ واپس کیے جائیں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…