کراچی(این این آئی)اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حکومتی امیدوار کو جتوانے کے لیے سینیٹ میں اپنے ووٹ پورے کرلیے ہیں۔ایم کیو ایم ذرائع نے بتایاکہ عدت میں بیٹھی ایم کیو ایم کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب سینیٹر خالدہ اطیب نے شرعی تقاضے پورے کرلیے ہیں،نو منتخب سینیٹر تمام شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے اسلام آباد جائیں گی۔ذرائع کے مطابق خالدہ اطیب
حلف بھی لیں گی اور پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ بھی کاسٹ کریں گی۔یاد رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر کشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا تھا اور کہاتھا کہ عدت ختم کرنے کے لیے فتوی لے سکتی ہیں۔جس کے بعد خالدہ اطیب نے عدت میں ہونے کے باعث ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد جانے کے حوالے سے علما کرام سے رجوع کیا تھا۔