اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم کا اعتماد کے ووٹ کا اعلان، اتحادیوں کے مطالبات بڑھنے لگے، ایم کیو ایم نے بڑے عہدے کی خواہش کر دی

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی خواہش کااظہار کیاہے۔تحریک اعتماد کے اعلان کے بعد اتحادیوں کے مطالبات بڑھنے لگے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کی کامیابی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کہاہے کہ

وزیر اعظم سے فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی بات کریں گے۔ تحریک انصاف نے ہمیں 2 وزارتیں دینے کا کہا تھا۔ امید ہے تحریک انصاف 2 وزارتوں کا وعدہ پورا کرے گی۔دوسری طرف سابق مئیر کراچی وسیم اخترنے واٹس ایپ اسٹیٹس سامنے آگیا، جسے انہیں لگا کر ہٹا دیا، اسٹیٹس میں انہوں نے سوالات اٹھائے کہ کیا ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کا عہدہ نہیں مل سکتا؟ ایم کیو ایم کو چئیرمین سینیٹ یا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بھی نہیں دیا جاسکتا؟۔انہوں نے لکھا کہ ق لیگ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی، ایک سینیٹر، چار وزارتیں اور پتہ نہیں کیا کیا دیا گیا ہے، ق لیگ کے 10 ایم پی اے اور تین ایم این اے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے7 ارکان قومی اسمبلی، 22 ارکان صوبائی اسمبلی اور 3 سینیٹر ہیں۔ ایم کیو ایم کو وفاق میں صرف ایک وزارت دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم سینیٹ میں ڈپٹی چئیرمین کے عہدے کے لئے سنجیدہ ہوگئی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینیٹ میں اہم عہدہ لینے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں، خالد مقبول صدیقی نے سابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فون کیا، جس سینیٹ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی۔سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کے 7 ووٹ قومی اسمبلی میں تحریک اعتماد کے حوالے سے اہم ترین ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…