بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)نے حکومت کے خلاف رواں ماہ اعلان کئے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا ۔مسلم لیگ (ن)نے لانگ مارچ سے قبل اپنے کارکنوں کو فعال کرنے اور حکومت پر

دبا بڑھانے کے لیے پنجاب میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت 3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانولہ اور منڈی بہاوالدین، 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں ن لیگ احتجاج کیا جائے گا۔شیڈول کے تحت لودھراں، سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا، پاکپتن میں 11 مارچ جب کہ وہاڑی میں12 مارچ کو احتجاج ہوگا، اٹک میں 5 مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو تین احتجاج کیے جائیں گے، ضلع راولپنڈی میں (ن) لیگ کا احتجاج 13 مارچ جبکہ پنڈی سٹی میں احتجاج 5 مارچ کو ہوگا، رحیم یار خان میں ن لیگ کا احتجاج 17 اور 20 مارچ کو ہوں گے۔ لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…