اب جیت اللہ تعالیٰ کے بعد کوئی تبدیل نہیں کر سکتا این اے 75کا نتیجہ روکے جانے پر ن لیگ کا شدید ردعمل

20  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دھند کو وجہ بنا کر ڈسکہ NA 75 کے حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی دفعہ صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دھند کو وجہ بنا کر ڈسکہ NA 75 کے

حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام دن حکومتی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے پولنگ کے عمل کو روکنے کی کوشش جاری رہی ،سارا دن پولنگ سٹیشنز پہ حکومتی بد معاشی کے مناظر عوام نے دیکھے۔ انہوں نے کہاکہ سارا دن ناکامی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پولنگ سٹیشنز کا عملہ لا پتہ کردیا گیا،پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوگئے،الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لئے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پہ ڈاکہ ڈالا گیا،الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے؟ واہ،عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ہے،اب یہ جیت اللہ تعالیٰ کے بعد کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروانا اِس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے،اگر کسی قسم کی گھٹیا حرکت کی

جائے گی تو نتائج کے زمہ دار عمران صاحب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کی ایف آئی آر عمران خان اور بزدار صاحب پہ کٹنی چاہئے،پوری کی پوری ریاست عوام کے ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام پہ عذاب ہی آتا ہے؟،آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی اور ووٹ چوروں نے الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی چوری کر لیا،ریاست ووٹ چوری میں مصروف ہے، یہ قومی بدقسمتی ہے،جو بھی کر لیں ، فتح مسلم لیگ (ن) کی ہو گی، انشاء اللہ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…