(ن) لیگ کے سینئر رہنما نے پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ، سینٹ ٹکٹ کیلئے درخواست بھی نہ بھیجی

15  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین ،سینئر پارلیمنٹرین اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق پارلیمانی سیاست سے الگ ہو گئے ، تاہم مسلم لیگ کی سیاست میں کردار ادا کرتے رہیں گے ۔روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی شائع خبر کے

مطابق راجہ ظفر الحق کا نام مسلم لیگ (ن)کی فہرست میں سینٹ کے امیدواروں میں ٹاپ میں شامل تھا اور اس کا اعلان بھی ہو گیا تھا ۔ لیکن راجہ ظفر الحق نے سینٹ الیکشن میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی اور ٹکٹ کیلئے پارٹی کو درخواست نہیں بھیجی ، سینیٹر راجہ ظفر الحق نے بات چیت میں تصدیق کی کہ وہ سینٹ کے الیکشن میں امید وار نہیں بنیں گے ،فیصلے سے پارٹی قیادت کو دو ماہ پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا ۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے بھی سینٹ انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کرلی ہے حالانکہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا ووٹ کراچی سے لاہور منتقل کرایا تھا لیکن دوسرے امیدواروں کوایڈجسٹ کرنے کیلئے محمد زبیر کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور محمد زبیر خود بھی سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند نہیں تھے۔ انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ میں سندھ نہ پنجاب کہیں سے بھی سینٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…