پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سینٹ انتخابات، ایم کیو ایم پاکستا ن کتنی سیٹیں لے اڑے گی ؟ بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینٹ کے اگلے انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کی ایوان بالا میں سیاسی قوت پانچ سے کم ہوکر تین رہ جائے گی، روزنامہ جنگ میں نصر اقبال کی شائع خبر کے مطابق موجودہ سینٹ میں ایم کیو ایم کے اس وقت پانچ سینیٹرز ہیں ، آئندہ انتخابات

میں اس کے چار سینٹرز بیرسٹر محمد علی سیف، میاں محمد عتیق، جبکہ دو خواتین سینٹرز خوش بخت شجاعت اور ڈاکٹر نگہت حنا مرزا ریٹائر ہو جائیں گی جبکہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اپنی نشست پر برقرار رہیں گے، ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ا گلے انتخابات میں ایم کیو ایم کے دو سینیٹرز منتخب ہوجائیں گے، اس وقت سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد 21ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے،اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے انہوں نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے،انتخاب میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے۔اتوار کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے، اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے اپوزیشن نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…