ٹھٹھہ( آن لائن)شیرازی گروپ کے سربراہ ومشیر وزیراعلیٰ سندھ سید اعجاز شاہ شیرازی کرونا وائرس کے سبب کراچی میں انتقال کرگئے،اعجاز شاہ نے 1984 میں بلدیاتی الیکشن سے سیاست کا آغاز کیا اور 1985 میں الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیا پانچ دفعہ ایم پی اے اورکئی
باردورے حکومت وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر رہے،صوبائی اور قومی اسمبلی میں ہمیشہ ان کے خاندان کی نمائندگی رہی اس وقت بھی ان کے ایک صاحبزادے سید ایاز شاہ ایم این اے، ایک بیٹا ریاض شاہ اور ایک بھتیجا شاہ حسین شاہ ایم پی اے ہیں ان کے بھائی دید شفقت شاہ شیرازی سابق سینیٹر سابق ایم این اے اور سابق ضلع ناظم رہ چکے ہیں، پرویز مشرف کے دور میں ضلع کی 54یونین کونسلوں میں ان کے گروپ کے چیئرمین منختب ہوئے تھے اور اس دور میں ہزاروں نوکریاں بے روزگار نوجوانوں کو دیں جب کہ تدفین ان کے آبائی قبرستان شاہ مراد شاہ شیرازی میں ہوگی اعجاز شاہ کی وفات پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ شیرازی اور تمام صوبائی وزراء نے دکھ کااظہار کیا ہے تاجر برادری کی طرف سے 3 دن سوگ کااعلان کیا ہے جس کے باعث سوگ میں پورے ضلع کی دکانیں بند ہیں۔